The Revival Mentor

دی ویوائیول مینٹور پر خوش آمدید

دی ریوائول مینٹور سیکھنے کا ایک عالمی پلیٹفارم ہے جس کا مقصد اسلامی اور سوشل سائئنسز سیکھنے کا ایک بہترین آن لائن ماحول فراہم کرنا ہے ۔
آج انسانیت مغربی فکر کو چھوڑتے ہوئے مسلسل مشرق کی طرف رجوع کرتی نظر آرہی ہے تاکہ ہر آن بڑھتے ہوئے معاشرتی، سیاسی، معاشی و اِخلاقی مسائل کا حل تلاش کر سکے ۔ ان سب مسائل کا حل دراصل برحق اسلامی فکر میں ہے جو ہم تک رسول اکرم ﷺ اور ان کے اصحاب رضوان اللہ تعالٰ علیہم کے ذرہعے پہنچا ہے ۔ اس فکر کو لیکن ایک تشکیل نو کی ضرورت ہے تاکہ یہ اپنی اصل روح کی طرف پلٹ کر آج کے سماج کے پیچیدہ مسائل کا حل فرامہم کرنے کے قابل بن سکے۔

اگر انسان اپنی مکمل استعداد کو پانا چاہتا ہے تو سوشل سائنسز اور ہیومینیٹیز کو لازماً قرآن و سنت کے موافق بنانا ہو گا تاکہ کسبی علم، علم وحی کی راہنمائی میں نئی بلندیوں کو چھو سکے۔
دی ریوائول مینٹور کی ٹیم سوشل سائنسز اور ہیومینیٹیز کو قرآن و سنت کی روشنی میں پروان چڑھانے کے لیے ایک ریسیرچ ائنڈ ڈیویلوپمینٹ اینکیوبیٹر بھی بنانے کی خواہاں ہے تا کہ معاشرے میں تبدیلی برپا کرنے کی طرف پیش رفت ہو سکے۔ یہ پلیٹفارم رجسٹرڈ صارفین کو کئی مہارتیں بھی سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے جن کے بغیر حاصل شدہ علم و حکمت کو بلند مقاصد کے حصول کو لیے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
ان مرتب شدہ کورسز میں محض معلومات اور مواد کو ذخیرہ کرنے کی بجائے تصورات کی تفہیم کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ نیز Udemy Affiliate Program کے ذریعے صارفین کو سینکڑوں کورسز اور ماسٹرکلاسز تک رسائی ملتی ہے

This website uses cookies and asks your personal data to enhance your browsing experience. We are committed to protecting your privacy and ensuring your data is handled in compliance with the General Data Protection Regulation (GDPR).